دہرادون، 14؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتراکھنڈ کی 69 اسمبلی سیٹوں پر کل پولنگ ہوگی جس میں 74 لاکھ سے زیادہ ووٹر الیکشن میں کھڑے628 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند کر دیں گے۔ اتراکھنڈ الیکشن دفتر سے ملی معلومات کے مطابق، کل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوکرشام پانچ بجے تک چلنے والے پولنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ریاست میں کل 3578995خواتین ووٹروں سمیت کل 7420710ووٹر 628 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بند کر دیں گے۔ الیکشن دفترنے بتایا کہ کل ہونے والی پولنگ کے پورے تیاریاں کر لی گئی ہیں اور ووٹنگ کے عمل کو ہموار طریقہ سے عطا کرنے کے لیے پولیس سمیت تقریباََ30000سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔سکیورٹی اہلکارں کے علاوہ تقریباََ60000پولنگ اہلکاروں کو بھی ڈیوٹی میں لگایا گیا ہے۔ریاست میں ان اسمبلی انتخابات میں پہلی بارتین اسمبلی حلقوں، ہریدوار ضلع کے بھیل رانپور، ادھم سنگھ شہر کے رودرپور اور دہرادون ضلع کے دھرم پور،میں ایم وی ایم مشینوں کا بھی استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعے ووٹر خود یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا ووٹ اسی امیدوار کو گیا ہے جس کے لئے انہوں نے وی ایم پر بٹن دبایا تھا۔